حضرت حجربن عدی (رض) اور دیگر صحابہ کا لرزہ خیز قتل ِعاماس باب میں ہم ان صحابہ اور بےگناہ شیعہ مومنین و مومنات کے وحشیانہ و سفاکانہ قتل کا ذکر کرینگے جو معاویہ کی جلادی و درندگی کی بھینٹ صرف اس وجہ سے چڑھ گئے کہ یہ سب علی بن ابی طالب (ع) سے صرف قولاً نہیں بلکہ فعلا ً بھی محبت کرتے تھے اور منافقت کا رویہ اختیار کرنے پر راضی نہ تھے۔ صحابی ِرسول (ص) حضرت حجربن عدی (رض) کا تعارفآج کل دیکھنے میں آرہا ہے کہ بعض نجس نواصب جو عام طور پر تو صحابہ صحابہ کی رٹ لگائے رہتے ہیں لیکن جب ان صحابہ کی بات آتی ہے جو علی بن ابی طالب (ع) سے محبت اور ان کے دشمنوں پر تبرا کرتے تھے، تو یہ نواصب ایسے صحابہ کو صحابہ ماننے سے ہی انکاری ہوجاتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ کوشش حضرت حجر بن عدی الادبر الکندی (رض) کے متعلق بھی کی گئی ہے اور چند نواصب نے انہیں صحابہ کے بجائے تابعین میں شمار کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایسے بےغیرت و بے شرم نواصب کے لئے ہم ان کی کتابوں سے ہی حوالہ جات کی بوچھاڑ کرینگے اور ان کی زبانیں اس سلسلے میں انشاللہ ہمیشہ کے لئے بند کردینگے۔ امام ِاہل ِسنت ابن عبدالبر نے صحابہ کے متعلق لکھی گئی کتاب الاستیعاب فی تمیز الاصحاب، ج 1 ص 97 میں حضرت حجر بن عدی (رض) کو بھی شامل کیا ہے اور ان کے متعلق لکھا ہے: ![]() حجر فاضل صحابہ میں سے ایک تھے ![]() امام ِاہل ِسنت ابن اثیر جزری نے صحابہ کی زندگیوں پرلکھی گئی کتاب اسد الغابہ فی معرفت الصحابہ، ج 1 ص 244 میں حضرت حجر بن عدی (رض) کو بھی شامل کیا ہے اور ان کے متعلق لکھا ہے: ![]() وہ فاضل صحابہ میں سے ایک تھے ![]() امام حاکم اپنی حدیث کی مشہور کتاب المستدراک، ج 3 ص 468 میں لکھتے ہیں: ![]() حجر بن عدی رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کے مناقب اور ان کے قتل کا ذکر جو اصحاب ِمحمد (ص) میں سے ہیں ![]() ابن عساکر نے بیان کیا ہے کہ حضرت حجر بن عدی (رض) رسول اللہ (ص) سے ملے اور ابن عساکر کے اسی حوالے پر نواصب کے پسندیدہ امام ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 55 انحصار کیا ہے: ![]() ابن عساکر کا قول ہےکہ حجر رسول اللہ (ص) کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے علی، عمار، شراجیل بن مرۃ جو کہ اصل میں شجیل ہیں، سے احادیث سنیں۔ ![]() امام ِاہلِسنت کمال الدین عمر بن العدیم (متوفی 660 ھ) اپنی کتاب بغیت الطلب فی تاریخ الحلب، ج 2 ص 298 میں حضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق لکھتے ہیں: ![]() وہ کوفہ کے لوگوں میں سے تھے، وہ رسول اللہ (ص) کے پاس بحیثیت سفیر تشریف لائے اور انہوں نے علی بن ابی طالب سے احادیث سنیں۔ ![]() امام ابن قتیبہ (متوفی 276 ھ) اپنی مشہور کتاب المعارف، ص 76 میں ضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق لکھتے ہیں: ![]() وہ رسول اللہ (ص) کے پاس بحیثیت سفیر تشریف لائے اور السلا م قبول کرلیا، انہوں نے قادسیہ کی جنگ میں حصہ لیا پھر انہوں نے علی کے ہمراہ جنگ جمل اور صفین میں حصہ لیا پھر معاویہ نے انہیں ان کے ساتھیوں سمیت عذراء میں قتل کردیا۔ ![]() اے رسول اللہ (ص) کے نیک صحابی، تمام شیعوں کی جانیں آپ پر قربان، آپ کے قاتل پر اللہ کی لعنت! صحابہ کے کرامات کا ذکر کرتے ہوئے علام حبت اللہ للکائی الشافعی (متوفی 418 ھ) اپنی کتاب شرح اصول اعتقاد اہل سنہ، ج 17 ص 18 لکھتے ہیں: ![]() ہم نے رسول اللہ (ص) کے صحابہ میں سے حجر بن عدی اور قیس بن مکشوح کے کرامات بیان کیئے ہیں۔ ![]() اور اگر، اب بھی کوئی شک و شبہ باقی رہ گیا ہو تو اہل ِسنت میں علم الرجال میں امیر المومنین تسلیم کئے جانے والے امام زھبی کے الفاظ بیان کئے دیتے ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب سیراعلام النبلاء، ج 3 ص 463 میں حضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق بیان کیئے ہیں: ![]() ![]() حضرت حجربن عدی (رض) کے قاتلوں پر اللہ کا غضبملا متقی ھندی نے اپنے احادیث کے کثیر مجموعہ کی کتاب کنزالعمال، ج 13 ص 531 حدیث 36530 جبکہ امام بھقی نے دلائل النبوہ، ج 6 ص 456 میں نقل کیا ہے: ![]() ![]() کنزالعمال، ج 13 ص 556 حدیث 37510 میں ہم پڑھتے ہیں: ![]() ![]() صحابیِ ِرسول حضرت حجر بن عدی (رض) کے ملعون قاتلوں پر اللہ کا غضب بیشک ہو اور انہیں کروٹ کروٹ اس غضب کا سامنا کرنا پڑے۔ کنزالعمال، ج 13 ص 556 حدیث 37511 میں ہم پڑھتے ہیں: ![]() ![]() کنزالعمال، ج 10 حدیث 30887 میں ہم پڑھتے ہیں: ![]() ![]() امام بھقی نے اپنی کتاب دلائل النبوہ میں باب یہ اس عبارت سے باندھا ہے: ![]() ![]() بعض نواصب اپنے اصل یعنی معاویہ کو صحابی ِرسول جناب حجر بن عدی (رض) کے سفاکانہ قتل کے جرم سے بچانے کی غرض سے ایک کوشش یہ بھی کرتے ہیں کہ وہ مندرجہ بالا روایات کی صحت پر شکوک و شبہات کریں لیکن ان کے لئے عرض ہے کہ امام بھقی نے ان روایات کو صحیح تسلیم کیا اور یہی وجہ ہے کہ انہی روایات کی بنیاد پر انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا: ![]() میں کہتا ہوں کہ علی (رض) نے ایسی بات کبھی نہ کہی ہوتی اگر انہوں نے خود رسول اللہ سے یہ نہ سنا ہوتا ![]() حضرت حجربن عدی (رض) کے قتل کا احوالامام ابن حجر عسقلانی اپنی کتاب اصابہ فی تمیز الصحابہ، ج 1 ص 313 ترجمہ نمبر 1631 میں رقمطراز ہیں: ![]() غزوہ قادسیہ کے بعد حجر بن عدی نے علی کے ساتھ ان کے شیعہ کی حیثیت سے جنگ جمل اور جنگ صفین میں حصہ لیا۔ ان کو معاویہ کے حکم پر عذراء کے مقام پر قتل کردیا گیا۔ ![]() اسی طرح اسدالغابہ، ج 1 ص 244 میں ہم پڑھتے ہیں: ![]() حضر اور ان کے ساتھیوں کے گرفتار کر کے عذراء کے پاس ایک خندق میں لے جایا گیا جو دمشق کے پاس تھا۔ معاویہ نے حکم دیا کے حجر اور ان کے ساتھیوں کو اس خندق میں قتل کردیا جائے۔ ![]() ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 53 میں لکھا ہے: ![]() جب معاویہ کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے تین مرتبہ اپنے آپ سے کہا کہ اے حجر بن عدی، تیرے قتل کا جواب دینے کا دن بہت ہی طویل ہے ![]() معاویہ نے اپنے باپ کی ناجائز اولاد یعنی زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کیا اور جیسا کہ پچھلے باب میں گزر چکا ہے، معاویہ کے حکم پر اس کے تمام گورنر منبروں سے علی بن ابی طالب (ع) کو گالیاں دیتے اور لعن طعن کرتے۔ حضرت حجر بن عدی (رض) نہایت باغیرت و باوفاء صحابی اور محب ِاہل ِبیت (ع) تھے جن سے مساجد میں اپنے سامنے علی بن ابی طالب (ع) کی توہین برادشت نہیں ہوتی تھی ۔ نطفہ ِنا تحقیق زیاد نے اس بات کی شکایت معاویہ کو لکھ بھیجی جس نے یہ حکم دیا کہ حضرت حجر بن عدی (رض) اور ان کے ساتھیوں کو اس کے پاس بھیج دیا جائے لیکن راستے میں معاویہ کے حکم پر ان تمام حضرات کو شہید کردیا گیا۔ جیسا کہ آج کے دور کے سلفی عالم ِدین حسن بن فرحان المالکی نے اپنی کتاب 'قراء ۃ فی کتاب العقائد' ص 170 پر اس بات کا اقرار کیا ہے: ![]() بنی امیہ نے محبان ِاہل ِبیت کو قتل کیا اور ان کی توہین کی اور حجر بن عدی کو بےدردی سے معاویہ کے دور میں قتل کردیا گیا اس وجہ سے کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے منبروں پر سے علی پر لعنت کرنے کے عمل کی مخالفت کرتے تھے۔ ![]() اے، باوفاء صحابی ِرسول حجر بن عدی! آپ کی عظمت کو سلام۔ آپ کے جوتوں کی دھول تمام شیعوں کے آنکھ کا سرما بننے کے قابل ہے اور اللہ نے ایک قوم رکھی ہے، جو آپ کے قاتلوں پر آج بھی دنیا بھر میں لعنت برساتی اور آپ جیسے نیک و باوفاء صحابہ ِکرام کی عظمت کو سلام کرتی ہے! کیا حضرت حجربن عدی (رض) فتنہ انگیز تھے؟آج کل کے نواصب اپنی جماعت کے بانی راہنماؤں کو بچانے کی کوشش میں یہ بھی کہہ بیٹھتے ہیں کہ حجربن عدی تو فتنہ انگیزی کررہے تھے اسی لئے ان کے باپ دادا معاویہ کو انہیں قتل کردینا پڑا۔ ایسی ہی ایک کوشش نواصب میں مشہور ویب سائٹ نے Ansar.org کی ہے۔ جواب نمبر 1: یہ ایک باوفاء صحابی ِرسول پر بہتان ہےحضرت حجر بن عدی (رض) کو فتنہ انگیزی کا ارتکاب کرنے کی بات کرنا ان پر سراسر بہتان ہے اور اس بات کا سرے سے کوئی ثبوت ہی موجود نہیں۔ مولانا مودودی نے کتاب خلافت و ملوکیت، ص 164-165 میں پورا احوال یوں پیش کیا ہے: ![]() اِس طرح یہ ملزم حضرت معاویہ کے پاس بھیجے گئے اور انہوں نے ان کے قتل کا حکم دے دیا۔ قتل سے پہلے جلادوں نے ان کے سامنے جو بات پیش کی وہ یہ تھی کہ ’’ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ اگر تم علیؓ سے برا ئت کا اظہار کرو اور ان پر لعنت بھیجو تو تمہیں چھوڑ دیا جائے ورنہ قتل کردیا جائے۔‘‘ ان لوگوں نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا اور حُجر نے کہا’’ میں زبان سے وہ بات نہیں نکال سکتا جو رب کو ناراض کرے۔‘‘ آخر کار وہ اور ان کے سات ساتھی قتل کر دئیے گئے۔ ان میں سے ایک صاحب عبد الرحمن بن حسان کو حضرت معاویہ نے زیاد کے پاس واپس بھیج دیا اور اس کو لکھا کہ انہیں بدترین طریقہ سے قتل کرو چنانچہ اس نے انہیں زندہ دفن کرادیا۔ (تاریخ طبری، ج 4، صفحہ 190 تا 208۔ الاستیعاب ، ابن عبد البر ، ج 1، صفحہ 135 تاریخ ابن اثیر، ج 3، صفحہ 234 تا 42۔ البدایہ والنہایہ ، ابن کثیر، ج 8، صفحہ 50 تا 5۔ ابن خلدون، ج 3۳، صفحہ 13)۔ ![]() ![]() جواب نمبر 2: امام حسن بصری کا حجر بن عدی کی ثناء اور ان کے قتل پر معاویہ کی ملامت کرنامشہور و معروف تابعی اور سنی فقہ میں امام کی حیثیت رکھنے والے جناب حسن بصری کی حضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق رائے اہم سنی کتاب تاریخ ابن وردی، ج 1 ص 255: ![]() حاشیہ: اور ابن جوزی نے بھی یہی روایت کی ہے حسن بن بصری سے۔۔۔کہ معاویہ نے حجر بن عدی اور ان کے ساتھیوں کو کو قتل کیا اور حجر بڑے لوگوں میں سے تھے۔ ![]() ناصبیوں کا امام ابن کثیر البدایہ والبہایہ، ج 8 ص 973 (نفیس اکیڈمی کراچی) میں لکھتا ہے: ![]() ![]() ![]() جواب نمبر 3: امام ابن سیریں کا حجر بن عدی کی ثناء کرناامام ِ اہل ِسنت محمد بن سیریں (متوفی 110 ھ) نے حضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق جو کہا ہے وہ اسدالغابہ، ج 1 ص 245 میں یوں درج ہے: ![]() کسی نے محمد بن سیریں سے اس دو رکعت نماز کے متعلق سوال کیا جو قتل ہونے سے قبل پڑھی جائے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خبیب اور حجر نے اسی طرح نماز ادا کی تھی اور وہ دونوں فاضل تھے اور حسن بصری نے بھی حجر اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی مزمت کی ہے۔ ![]() جواب نمبر 4: امام زھبی، امام ابن حبان اور ابن عساکر کی گواہیاں کہ حجر نیک و پرہیزگار شخص تھےناصبیت کی نجاست کی انتہاء ہے کہ جب ان کے اپنے پیشوا کی شامت آئی تو انہوں نے اسے بچانے کی غرض سے ایک باوفاء صحابی پر یہ الزام دھر دیا۔ لیکن نواصب کو باوفاء صحابہ سے کیا غرض! خیر، ہم جناب حجربن عدی (رض) کا کردار اہل ِسنت کے آئمہ کی زبانی ہی پیش کیئے دیتے ہیں۔ امام عبدالرؤف المناوی کتاب فیض القدیر شرح جامع صغیر، حدیث 4765 میں حافظ ابن عساکر کے الفاظ پر انحصار کرتے ہیں: ![]() ابن عساکر نے اپنی کتاب میں ابی معشر اور دیگر سے روایت کی ہے کہ حجر عبادت گزار تھے، اگر ان پر کوئی نجاست مسخ ہوجاتی تو وہ فوراً ہی وضو بجالاتے اور جب بھی وضو بجالاتے تو نماز ضرور ادا کرتے۔ ![]() امام ذھبی اپنی کتاب سیراعلام النبلاء، ج 3 ص 462 میں لکھتے ہیں: ![]() وہ ایک شریف شخص تھے، با اختیار کمانڈر تھے۔ امر بلمعروف (یعنی اچھائی کے کام بجالاتے)، وہ شیعان ِعلی (رض) سے تھے، انہوں نے جنگ صفین میں کمانڈر کی حیثیت سے حصہ لیا۔ وہ عبادت گزار اور نیک انسان تھے۔ ![]() اگرچہ امام ابن حبان نے اپنی کتاب مشاھیر علماء الامصار، ص 144 میں حجر بن عدی کو تابعین میں شمار کردیا ہے لیکن ان کے عبادت گزار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ![]() وہ عبادت گزار تابعین میں سے تھے اور انہوں نے علی بن ابی طالب کے ساتھ جنگ صفین میں حصہ لیا۔ ![]() جواب نمبر 5: حضرت ابو بکر و عمر کے خاندانوں کا حجر کے قتل کی مذمت کرنا ثبوت ہے کہ وہ فتنہ انگیز نہ تھےناصبی عالم ِدین ابن خلدون نے اپنی تاریخ، ج 2 ص 12 میں لکھا ہے: ![]() حضرت عائشہ نے عبدالرحمان بن الحرث کو حجر کے بچانے کے لئے بھیجا ۔۔۔ ان کے قتل کے بعد حضرت عائشہ نے افسوس کا اظہار کیا اور وہ حجر کی بہت ثناء کیا کرتی تھیں ![]() الاصابہ میں تحریر ہے کہ جب معاویہ مدینہ آیا تو حضرت عائشہ نے معاویہ سے جو پہلا سوال کیا وہ جناب حجر بن عدی کے قتل کا تھا۔ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 55 میں 51 ہجری کے حالات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے: ![]() ![]() پھر ابن کثیر نے لکھا ہے: ![]() ![]() پھر ابن کثیر نے لکھا ہے: ![]() ![]() حضرت ابو بکر کے خاندان کا حضرت حجر بن عدی (رض) کے ناحق قتل پر اظہار ِ افسوس و مذمت تو دیکھ لیا اب آئیے خاندان ِخطابی کے چشم و چراغ عبداللہ بن عمر کا کتاب الاستعیاب، ج 1 ص 97 میں: ![]() ابن عمر بزار میں موجود تھے جب انہیں حجر کے قتل کی خبر ملی تو انہوں نے اپنی چادر پھینک دی اور بے ساختہ چیخ اٹھے۔ ![]() جواب نمبر 6: صحابہ کی نظر میں حضرت حجر کے قاتل لعنت کے مستحق ہیںقاضی ابو بکر العربی (متوفی 543 ھ) اپنی مشہور کتاب العواصم من القواصم، ص 341 میں زیاد کے متعلق صحابہ ِکرام کی آراء کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے: ![]() اگر یہ سوال کیا جائے: صحابہ زیاد پر تنقید کیوں کرتے تھے؟ ![]() پھر اسی بات کو اگے بڑھاتے ہوئے کتاب کا حاشیہ تحریر کرنے والے علامہ محب الدین الخطیب (متوفی 1389 ھ) لکھتے ہیں: ![]() جن صحابہ نے زیاد پر لعنت کی تو وہ دو وجوہات کی بنا پر۔۔۔صحابہ کے مطابق زیاد لعنت کا مستحق ان حرکات کی بنا پر بنا جو اس نے معاویہ کے ساتھ ملنے کے بعد انجام دیئے ۔۔۔ اور اس سلسلے میں سب سے اہم وجہ حجر بن عدی کے قتل میں زیاد کا کردار تھا۔ ![]() جواب نمبر 7: حضرت حجر کے ناحق قتل پر معاویہ کا ایک ناصبی ساتھی بھی غم زدہ ہوگیاحضرت حجر بن عدی (رض) کا دردناک قتل ایسا فعل تھا کہ معاویہ کے باقی ناصبی ساتھیوں میں سے ایک ربیع بن زیاد کا بغض ِعلی سے بھرا دل بھی ہل کر رہ گیا۔ امام ابن حجر عسقلانی اپنی کتاب تھذیب التھذیب، ج 3 ص 211 ترجمہ نمبر 469 میں ربیع بن زیاد کے متعلق لکھتے ہیں: ![]() ![]() امام ابن اثیر نے اسدالغابہ، ج 1 ص 245 میں بھی اسی طرح لکھا ہے: ![]() جب حجر اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی خبر ربیع بن زیاد الحارثی کو ملی جو خراسان میں معاویہ کا ملازم تھا، تو اس نے کہا کہ اے اللہ، اگر تیرے پاس ربیع کے لئے کچھ اچھا ہے تو اسے اسی وقت بلالے۔ چنانچہ اس نے وہ مجلس نہ چھوڑی حتیٰ کہ اس کی موت ہوگئی۔ ![]() امام ابن حجر عسقلانی اپنی دوسری کتاب تقریب التھذیب، ص 206 ترجمہ نمبر 1890 میں ربیع بن زیاد کے متعلق لکھتے ہیں: ![]() ربیع بن زیاد الحارثی البصری [قول ہے کہ وہ صحابی تھے اور ابن حبان نے ان کا ذکر کتاب ثقات التابعین میں کیا ہے] دوسرا یہ کہ کتاب الکمال کے مصنف نے لکھا ہے کہ ان کا اصل نام ابو فراس ہے جنہوں نے عمر بن خطاب سے روایت کی ہے۔ ![]() جواب نمبر 8: سنی آئمہ کا فیصلہ کہ حجر شہید ہوئے ہیں اور ان کے لئے رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کا استعمال ثبوت ہے کہ وہ نیک صحابہ تھے ناکہ باغیامام ِاہل ِسنت محمد بن احمد سرخسی (متوفی 483 ھ) جن کا لقب شمس الائمہ ہے، سنی مسلک میں فقہ پر لکھی گئی اہم کتابوں میں سے ایک المبسوط، ج 6 ص 138 میں لکھتے ہیں: ![]() اہل ِعدل میں سے قتل ہونے والوں کی میتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ وہی ہونا چاہیئے جو شہیدوں کے ساتھ کیا جاتا ہے یعنی ان کو غسل دیئے بغیر ہی ان کی نماز ِجنازہ پڑھنی چاہیئے، یہی وہ عمل ہے جو علی (رض) اس کے صحابہ میں سے قتل ہوجانے والوں کے ساتھ کیا کرتے تھے اور یہی عمل عمار یاسر، حجر بن عدی اور زید بن صوحان - اللہ ان تمام سے راضی ہو- وقت ِشہادت وصیت کے ذریعے کرنے کا لکھ گئے تھے۔ ![]() جواب نمبر 9: رسول اللہ (ص) کی پیشن گوئی کہ حضرت مالک بن اشتر (رح) اور حضرت حجر بن عدی (رض) مومنین سے ہیںامام ابن سعد نقل کرتے ہیں: ![]() وہ ایک ٹیلے پر جاتیں کھڑی ہو کر دیکھتیں پھر واپس آکر انکی تیمارداری کرتیں اور ٹیلے کی طرف اسی حالت میں تھیں کہ انہیں ایک قوم نظر آئی جن کی سواریاں انہیں اس طرح لئے جا رہی تھیں کہ گویا چمر گدھ ہیں، چادر ہلائی تو وہ لوگ آئے اور ان کے پاس رک گئے اور پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کی وفات ہوئی ہے ، تم لوگ اسے کفن دو۔ پوچھا وہ کون ہے ، انہوں نے کہا ، ابو ذر ہیں، کہنے لگے کہ ان پر ہمارے ماں باپ فدا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ قوم ان اوصاف میں سے کسی نہ کسی کی حامل تھی، سوائے ایک نوجوان انصاری ، جس نے کہا کہ میں آپ کو کفن دونگاکیونکہ آپ نے جو بیان کیا میں نے اس میں سے کچھ نہیں پایا۔ میں آپ کو اس چادر میں کفن دونگا جو میرے بدن پر اور ان چادروں میں سے جو میرے صندوق میں تھی اور انہوں نے میرے لئے بُنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تم مجھے کفن دینا۔ راوی نے کہا کہ انہیں اس انصاری نے کفن دیا جو اس جماعت میں تھے اور ان کے پاس حاضر ہوئے۔ انہیں میں حجر بن الابرد اور مالک الاشتر بھی ایک جماعت کے ساتھ ، یہ سب کے سب یمنی تھے۔ ![]() ![]() جواب نمبر 10: فتنہ انگیزی علی بن ابی طالب (ع) کو منبروں سے گالیاں دینے کا عمل تھا ناکہ اس کے خلاف آواز اٹھانے کاحضرت حجر بن عدی (رض) جیسے باکردار و باوفاء صحابی کو فتنہ انگیز کہنے والوں، فتنہ انگیزی وہ تھی جو تمہارے باب دادا معاویہ نے تمہارے چہتے خلیفہ راشد کو منبروں سے گالیوں اور لعنتوں کی شکل میں جاری کی تھی نا کہ اس وقت کے خبیثوں کی جاری کردہ اس مکروہ بدعت کے خلاف کلمہ ِحق بلند کرنا۔ حضرت حجر بن عدی (رض) کے متعلق اس باب میں ہم اپنی گفتگو کو دار العلوم قادریہ جیلانیہ لندن کے مفتی غلام رسول کے الفاظ پر کرتے ہیں جو انہوں نے اپنی کتاب صبح الصادق، ص 93-94 میں لکھے ہیں: ![]() ![]() ![]() معاویہ کا مالک بن اشتر (رح) کو قتل کرنااس سلسلے میں ہم مندرجہ ذیل اہل ِسنت کی کتابوں پر انحصار کرتے ہیں: 1۔ تاریخ طبری (انگریزی) ج 18 ص 144-146 2۔ تذکرۃ الخواص، ص 64 3۔ تاریخ ابن خلدون، ج 2 ص 191 4۔ تاریخ کامل، ج 3 ص 179 5۔ طبقات الکبرہ ، ج 6 ص 213 تلخیص کو ملحوظ ِخاطر رکھتے ہوئے ہم تاریخ طبری پر اکتفا کرتے ہیں۔ ![]() مالک تشریف لے آئے اور علی ان کی پاس پہنچے۔ علی نے انہیں مصر کے آدمیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ تم ہی واحد شخص ہو اس جگہ کے لئے اس لئے وہاں چلے جاؤ، اللہ تمہارے اوپر رحم کرےگا۔ اگر میں تمہیں نہیں بتارہا کہ تمہیں کیا کرنا ہوگا، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے تمہارے فیصلوں پر بھروسہ ہے۔ اگر کوئی بات پریشان کرے تو اللہ کی مدد طلب کرنا اور سختگی کا نرمگی کے ساتھ امتزاج رکھنا۔ اس وقت تک نرم رہنا جب تک نرمی سے کام ہورہا ہو لیکن سختگی پر اصرار کرنا جب اس کی ضرورت ہو۔ لہٰذا مالک بن اشتر چلے گئے اور علی بھی جہاں حالات چھوڑ کر آئے تو وہیں چلے گئے اور مصر جانے کی تیاری شروع کردی۔ معاویہ کے جاسوس معاویہ کے پاس آئے اور اسے علی کی جانب سے مالک بن اشتر کی تعیناتی کی اطلاع دی جو معاویہ پرگراں گزری کیونکہ وہ مصر کے حالات سے واقف تھا اور جانتا تھا کہ اگر الاشتر وہاں پہنچ گئے تو وہ محمد بن ابو بکر سے زیادہ مشکل شخص ثابت ہونگے۔ لہٰذا معاویہ نے الجیستر جو کہ ٹیکس پر مامور تھا، اسے بتایا کہ الاشتر کی مصر میں تعیناتی ہوگئی ہے اور کہا کہ اگر تم نے الاشتر کو سنبھال لیا تو میں جب تک زندہ ہوں تم سے ٹیکس وصول نہیں کیا کرونگا، اس لئے اس کو مات دینے کے لئے جو کچھ تم کرسکتے ہو کرو۔ لہٰذا الجیستر القزلوم چلا گیا اور وہاں انتظار کیا۔ الاشتر نے مصر جانے کےلئے عراق چھوڑا اور جب وہ القزلوم پہنچے، الجیستر ان سے ملا اور کہا کہ یہاں ایک جگہ ہے رہنے کے لئے اور یہ رہا کھانا پینا۔ میں ٹیکس پر معمور لوگوں میں سے ایک ہوں۔ الاشتر وہاں اس کے ساتھ رک گئے اور ایک آدمی کھانا پینا لیکر آیا۔ پھر جب انہوں نے کھانا کھلایا تو الجیستر نے الاشتر کو شہد سے بنا مشروب پیش کیا جس میں زہر ملا ہوا تھا۔ الجیستر نے جب وہ الاشتر کو پینے کے لئے دیا اور جب انہوں نے سارا پی لیا تو وہ انتقال کرگئے۔ ادھر معاویہ شامیوں کو بتانے کے لئے آیا کہ علی نے الاشتر کو مصر بھیجا ہے، خدا سے دعا کرو کو وہ تم لوگوں کو الاشتر کے لئے کافی کردے۔ لہٰذا شامیوں نے ہر روز خدا سے الاشتر کے خلاف دعائیں مانگنا شروع کردیں پھر جس نے الاشتر کو مشروب دیا تھا وہ معاویہ کے پاس آیا اور اسے الاشتر کی موت کی خبر دی۔ معاویہ لوگوں میں جاکھڑا ہوا اور ایک خطبہ دیا جس میں اس نے خدا کی ثناء کی اور پھر کہا کہ علی بن ابی طالب کے دو دائیں ہاتھ تھے، جس میں سے ایک تو صفین کے روز کٹ گیا تھا (یعنی عمار بن یاسر) جبکہ دوسرا آج کٹا ہے (یعنی مالک الاشتر)۔ ![]() معاویہ کا صحابی ِرسول حضرت عمرو بن الحمق کو قتل کرنامعاویہ کا صحابی ِرسول حضرت عمرو بن الحمق کو ناحق قتل کرنا ان معتبر سنی کتابوں میں درج ہے: 1۔ البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 48 2۔ الاستیعاب، ج 1 ص 363 3۔ الاصابہ، ج 4 ص 623 ترجمہ نمبر 5822 4۔ اسدالغابہ، ج 1 ص 846 5۔ طبقات الکبرہ ، ج 6 ص 25 6۔ تاریخ کامل، ج 3 ص 250 7۔ رسالہ ابو بکر الخوارزمی، ص 122 8۔ تاریخ ابن خلدون، ج 3 ص 12 9۔ المعارف، ص 127 10۔ تاریخ طبری (انگریزی) ج 18 ص 137 سب سے پہلے تو تقریب التھذیب، ص 420 ترجمہ نمبر 5017 سے عمرو بن الحمق کا مختصر تعررف: ![]() عمرو ابن الحمق، ابن کاھل، اور لوگ انہیں الکاھن بھی پکارتے ہیں، الحبیب الخزاعی، صحابی ہیں جو پہلے کوفہ اور پھر مصر میں رہے، وہ خلافت ِ معاویہ کے دوران قتل کردیئے گئے تھے۔ ![]() ابن اثیر نے اسدالغابہ میں لکھا ہے: ![]() ![]() مزید لکھتے ہیں: ![]() اسلام میں جو پہلا سر کاٹ کر نیزے پر بلند کیا گیا وہ عمر بن الحمق کا ہی ہے جو کہ معاویہ کو بھیج دیا گیا تھا۔ ![]() تاریخ طبری میں درج ہے: ![]() ![]() حضرت عثمان کے قتل میں حضرت عمرو بن الحمق کے کردار کی جہاں تک بات ہے تو ابن سعد طبقات الکبرہ میں لکھتے ہیں: ![]() چھ سو مصریوں نے عثمان پر حملہ کیا اور ان کی قیادت عبدالرحمان بن عدیس البلوی، جنانہ بن بشر بن عتاب الکندی اور عمرو بن الحمق الخزاعی کررہے تھے جبکہ کوفہ سے آنے والوں کی قیادت مالک بن اشتر نے کی۔ ![]() جبکہ نواصب کے امام ابن کثیر نے حضرت عمرو بن الحمق کے متعلق لکھا ہے: ![]() وہ ان چار افراد میں سے ایک تھے جو حضرت عثمان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔ ![]() بیت الرضوان میں شرکت کرنے والے نامور صحابی ِرسول حضرت عمرو بن الحمق کا قتل نواصب کے نجس گلوں میں پھنسی وہ ہڈی ہے جو یہ لوگ نہ نکال سکتے ہیں نہ ہی نگل سکتے ہیں کیونکہ نواصب کا دعویٰ ہے کہ حضرت عثمان کے قتل میں صحابہ کا کوئی کردار نہیں تھا لیکن ان کے باب دادا معاویہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے حضرت عمروبن الحمق کو قتل کردیا کہ انہوں نے ہی حضرت عثمان کو ضرب ِقاتل دی تھی۔ نواصب کے پاس اب دو آپشن ہیں: 1. آیا قبول کرلیں کہ صحابہ کرام کا حضرت عثمان کے خلاف بغاوت اور پھر ان کے قتل میں کردار بالکل تھا 2. یا پھر یہ کہ ان کے باب دادا معاویہ نے ایک صحابی ِجلیل پر قتل کا الزام لگا کر انہیں ناحق قتل کرڈالا اور مومن کو ناحق قتل کرنے والا ہمیشہ جہنم کی آگ میں جلنے والا ہے ((آیت)۔ معاویہ نے بے گناہ شیعہ مومنات کو قید رکھاابن اثیر نے اسدالغابہ، ج 1 ص 586 جبکہ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 52 میں لکھا ہے: ![]() حضرت عمروبن الحمق کا سر کاٹ کر معاویہ کو بھیج دیا گیا اور اس کو شام وغیرہ کے علاقوں میں پھرایا گیا۔ یہ پہلا سر تھا جو شہروں میں پھرایا گیا۔ اس سر کو حضرت عمروبن الحمق کی زوجہ حضرت آمنہ بنت شرید کے سپرد کردیا گیا جن کو معاویہ نے جیل میں قید کر رکھا تھا۔ سر کو حضرت آمنہ کی گود میں پھینک دیا گیا۔ حضرت آمنہ نے اپنا ہاتھ سر کی پیشانی پر پھیرا اور چہرہ کو بوسہ دیا اور کہا کہ تم نے مجھے ان سے اتنے وقت تک محروم رکھا اور اب ان کو قتل کرنے کے بعد ان کے سر کو مجھے بھیج دیا ہے، لہٰذا میں یہ تحفہ قبول کرتی ہوں۔ ![]() جنگ ِاحد میں رسول اللہ (ص) نے صحابہ کو منع فرمایا تھا کہ کسی کافر عورت کے ساتھ بدسلوکی نہ کرنا لیکن ہم یہاں دیکھتے ہیں کہ معاویہ سنتِ رسول اللہ (ص) کا ایسا منکر انسان تھا کہ شیعہ مومنات کو جیل میں قید کررکھا تھا جن کے خاوندوں کا جرم صرف اتنا تھا کہ وہ علی بن ابی طالب (ع) سےمحبت کرتے تھے اور جن میں ایک صحابی ِرسول کی زوجہ بھی شامل تھیں۔ آج اگر امریکی ابو غریب جیل میں مسلمان خواتین کا ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں تو پس وہ معاویہ جیسے جلاد کی ہی پیروی ہے۔ معاویہ نے عبید اللہ بن عباس کے دو کم سن بچوں کو ناحق قتل کرڈالاعبیداللہ بن عباس رسول اللہ (ص) کے چچا کے بیٹے اور مولا علی بن ابی طالب (ع) کے دور میں یمن کے حکمران تھے۔ رسول اللہ (ص) سے تعلق رکھنے والے حکمرانوں کو ہٹانے کی غرض سے معاویہ نے ہر جگہ دہشت گردی کا آغاز کروادیا اور اس سلسلے میں عرب دنیا کہ بدنام ِزمانہ غنڈے بسربن ارطات کو یمن اور حجاز روانہ کردیا تاکہ وہ وہاں جاکر بےگناہ شیعہ مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کرے۔ دہشت گردی کی اس مہم کے دوران بنی ہاشم کے دو معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا گیا۔ 1۔ الاستیعاب، ج 1 ص 3632۔ 2۔ شذر الذھب، ص 64 3۔ تاریخ طبری (انگریزی) ج 18 ص 207-208 4۔ مروج الذھب، ج 3 ص 30 5۔ تاریخ کامل، ج 3 ص 194 6۔ تاریخ ابن عساکر، ج 10 ص 147 7۔اسدالغابہ، ج 1 ص 213 8۔ تاریخ السلام، ج 2 ص 187 علامہ ابن عبدالبر کتاب الاستعیاب میں لکھتے ہیں: ![]() بسر بن ارطات ایک برا آدمی تھا۔۔۔۔ اس نے عبیداللہ بن عباس بن عبد المطلب کے دو بچوں کے گلے ان کی ماں کی نظروں کے سامنے چاک کرڈالے، معاویہ نے بسر کو صفین کےدنوں یمن بھیجا ہوا تھا ![]() حافظ ابن عساکر نے لکھا ہے: ![]() معاویہ نے بسر کو یمن بھیجا تو اس نے عبیداللہ بن العباس کے دو بچوں کو قتل کرڈالا اور وہ آخری دم تک معاویہ کا ساتھی رہا۔ ![]() آج اگر مساجد میں معصوم بچوں تک کو نہیں بخشا جارہا تو اس کا سارا کریڈٹ انسان دشمن معاویہ کو ہی جاتا ہے جو دہشت گردوں کو درندگی کی انتہاء بتا گیا۔ حالانکہ صحیح بخاری کی حدیث ہے: ![]() ![]() بعض شاطر ناصبی یہ بہانہ کرتے ہیں کہ معاویہ نے ان تمام لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے تو نہیں مارا اس لیے اس میں معاویہ کا کیا قصور۔ ایسے گستاخ نواصب کے لیے سورہ قصاص کی وہ آیات یاد دلا دیں جس میں اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے بچوں کے قتل کا ذمہ دار فرعون کوہی ٹھہرایا ہے گو کہ فرعون نے قتل اپنے ہاتھوں سے نہیں کیے تھے بلکہ اس کے آدمیوں نے کیے تھے۔ عبدالرحمٰن بن حسان کو معاویہ نے زندہ درگور کردیا۔ تاریخ کامل، ج 3 ص 245 2۔ تاریخ طبری (انگریزی) ج 18 ص 151 3۔ البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 52 ابن اثیر کتاب تاریخ الکامل میں لکھتے ہیں: ![]() جب حضرت عبدالرحمٰن بن حسان کو گرفتار کیا گیا اور معاویہ کے سامنے پیش کیا گیا تب معاویہ نے ان سے پوچھا کہ تمہاری علی کے متعلق کیا رائے ہے؟ عبدالرحمٰن نے جوا ب دیا کہ تمہارے لئے بہتر یہی ہوگا کہ تم مجھ سے علی کے متعلق میری رائے نہ پوچھو۔ معاویہ نے کہا باخدا میں تمہیں نہیں چھوڑونگا۔ عبدالرحمٰن نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ علی ان لوگوں میں سے ہیں جو اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرتے ہیں اور دنیا میں انصاف کرتے ہیں اور لوگوں کی خطاؤں کو درگزر کرتے ہیں۔ پھر معاویہ نے پوچھا کہ عثمان کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟ عبدالرحمٰن نے جواب دیا کہ عثمان پہلے شخص تھے جنہوں نے ظلم کا باب کھولا اور حق کا باب بند کردیا۔ معاویہ نے کہا، تم نے اپنے آپ کو قتل کرڈالا۔ حضرت عبدالرحمٰن نے جواب دیا، نہیں بلکہ تم نے خود کو قتل کرڈالا۔ پھر معاویہ نے عبدالرحمٰن کو زیاد کے پاس اس حکم کے ساتھ بھیج دیا گیا کہ انہیں بری طرح قتل کردیا جائے لہٰذا زیاد نے انہیں زندہ درگور کردیا۔ ![]() علی بن ابی طالب (ع) کی محبت احادیث کے مطابق ایمان کا ثبوت ہے اور کوئی کافر، منافق اور اولاد ِالزنا ہی علی بن ابی طالب (ع) سے بغض رکھ سکتا ہے لیکن یہاں ناصیوں کا امام معاویہ علی بن ابی طالب (ع) سے محبت کا اظہار کرنے والوں کو چن چن کر بےدردی سے قتل کررہا ہے۔ ہم بنی امیہ کے جلاد حکمرانوں کے چاہنے والوں سے سوال کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے جرم کی پاداش میں بھی کسی کو زندہ درگو کیا جاسکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ پھر یہ لوگ تو پس حدیث کے مطابق علی بن ابی طالب (ع) سے محبت ہی کرتے تھے! معاویہ نے بےگناہ شیعوں کے قتل ِعام کاحکم دیاالاستیعاب، ج 1 ص 49 میں ہم پڑھتے ہیں: ![]() ابو عمرو الشیبانی نے کہا ہے کہ معاویہ نے بسر بن ارطات الفھری کو شیعان ِعلی (رض) کو قتل کرنے کے لیے بھیجا۔ ![]() اسدالغابہ، ج 1 ص 113 کی عبار ملاحظہ ہو: ![]() معاویہ نے بسر بن ارطات کو حجاز اور یمن روانہ کیا تاکہ وہ کو شیعان ِعلی (رض) کو قتل کرے ![]() اسی طرح الاصابہ، ج 1 ص 289 میں درج ہے: ![]() 41 ہجری کے اوائل میں معاویہ نے بسر کو حجاز اور یمن اس حکم کے ساتھ روانہ کیا کہ وہ علی کی پیروی کرنے والوں کو قتل کرے۔ ![]() معاویہ نے بےگناہ شیعہ مومنات کو غلام بنایا اور فروخت کردیالعینوں کی ٹولی یعنی معاویہ اور بسربن ارطات کے وحشیانہ کارنامے اور بھی ہیں۔ امام ابن اثیر نے اسدالغابہ، ج ا ص 113 میں بسربن ارطات کا احوال لکھتے ہوئے بیان کیا ہے: ![]() بسر نے معاویہ کے ہمراہ جنگ صفین میں حصہ لیا اور وہ علی اور علی کے صحابہ کا شدید مخالف تھا۔۔۔ معاویہ نے اسے حجاز اور یمن روانہ کیا تاکہ وہ شیعان ِعلی (رض) کو قتل کرے۔۔۔ یمن میں اس نے حمدان کے نامور قبیلے پر حملہ کیا اور ان کی عورتوں کو قید کرلیا۔ وہ پہلی مسلمان خواتین تھیں جنہیں قید کیا گیا اور پھر غلام بنا لیا گیا۔ ![]() علامہ ابن عبدالبر نے الاستیعاب، ج 1 ص 49 میں لکھا ہے: ![]() ابو عمرو الشیبانی نے کہا ہے کہ معاویہ نے بسر بن ارطات الفھری کو شیعان ِعلی (رض) کو قتل کرنے کے لیے بھیجا۔۔۔۔ ابو عمرو الشیبانی نے کہا کہ بسر بن ارطات نے حمدان پر حملہ کیا اور عورتوں کو قیدی بنالیا پس وہ اسلام کی پہلی خواتین تھیں جنہیں قیدی بنایا گیا۔ ![]() علامہ ابن عبدالبر نے مزید لکھا ہے: ![]() ابی الرباب اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حضرت ابو ذر (رض) کو نماز میں پناہ طلب کرتے اور دعائیں کرتے سنا اور وہ نماز میں اک طویل وقت رکوع و سجود میں گزا ر رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو ذر سے دریافت کیا کہ آپ کس سے پناہ طلب کررہے ہیں اور کس بات کی دعائیں مانگ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اللہ سے یوم البلاء اور یوم العورہ سے پناہ مانگ رہا ہوں۔ ہم نے پوچھا یہ کونسے ایام ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ یوم البلاء وہ دن ہے جس دن مسلمان نوجوان آپس میں لڑپڑینگے اور ایک دوسرے کو قتل کردینگے۔ یوم العورہ وہ دن ہے جس دن مسلمان عورتوں کو غلام بنالیا جائےگا اور ان کی ٹانگیں عیاں کردی جایئگیں اور ان میں سے بہتر ٹانگ رکھنے والی ذیادہ دام پر خریدی جائنگی۔ راوی پر کہتا ہے کہ پھر عثمان کا قتل ہوگیا پھر معاویہ نے بسر بن ارطات کو یمن بھیجا اور مسلمان عورتیں کو غلام بنا لیا گیا اور انہیں غلام کے طور پر بازار میں لایا گیا۔ ![]() چونکہ معاویہ کی ماں ھندہ زمانہ جاہلیت میں مشہور زانیہ رہ چکی تھی غالبا ْ اس وجہ سے معاویہ کو ایک مومنہ کا مقام کا اندازہ ہوا ہی نہیں اور ان کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔ سیراعلام النبلاء، ج 3 ص 409 میں امام ذھبی کا بسر بن ارطات کے متعلق کہنا ہے: ![]() ![]() یہ ہیں صحابہ ِکرام کی حاصل کردہ وہ فتوحات جن کے چرچے ہمارے مخالفین کی زبانوں پر ہمیشہ رہتے ہیں اور اسی طرح کی فتوحات کی بنا پر کہا جاتا ہے کہ صحابہ کی توہین نہ کی جائے کیونکہ انہوں نے تو بہت معرکے سر کئے ہیں۔ اگر مسلمان عورتوں کے ساتھ یہ سلوک کر کے فتوحات حاصل کرنے والوں کی ہمارے مخالفین کے ہاں عزت ہے تو اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں اور ایسے لوگوں میں شامل ہونے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے اوپر ایسے لوگوں کی مذمت کرنے کی وجہ سے کفر کے فتوے لگوالیں! قرآن شریف میں مومن کو قتل کرنے کی سزااللہ تعالیٰ اپنی لاریب کتاب میں ایک مومن کو قتل کرنے کی سزا سناتا ہے: ![]() ![]() سورۃ النساء، آیت 93 جب ایک مومن کو قتل کرنے کی سزا ایسی سخت ہے تو معاویہ نے تو معصوم لوگوں کا قتل ِعام کیا ہے! |
Friday, 11 November 2011
حضرت حجربن عدی (رض) اور دیگر صحابہ کا لرزہ خیز قتل ِعام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment